6 جنوری 2014 - 20:30
افغانستان، طالبان گروہ کے سولہ افراد کی ہلاکت

افغانستان کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں طالبان گروہ کے سولہ افراد کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔

ابنا: افغان وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ننگرہار، ارزگان، لوگر، غزنی، پکتیا، ہرات اور نیمروز صوبوں میں افغان فوجیوں کی جاری کاروائیوں میں طالبان گروہ کے سولہ افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوئے جبکہ تیرہ دیگر کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طالبان گروہ کے گرفتار کئے جانے والے افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ کابل، میدان وردک، پکتیکا، فراہ، اور ہلمند صوبوں میں سڑکوں کے کنارے کئی بموں کا انکشاف کرکے انھیں ناکارہ بنادیا گیا۔

.....

/169